ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یلاپور میں بائک اوور ٹیک کرنے پر جھگڑا - حملہ میں گئی نوجوان کی جان

یلاپور میں بائک اوور ٹیک کرنے پر جھگڑا - حملہ میں گئی نوجوان کی جان

Mon, 26 Feb 2024 00:03:01    S.O. News Service

یلاپور 25/ فروری (ایس او نیوز) سڑک پر موٹر بائک اوور ٹیک کرنے کے مسئلے پر شروع ہونے والا جھگڑا ایک نوجوان کی موت پر ختم ہوا ۔

    بتایا جاتا ہے کہ یلاپور کے ہونشیٹی کوپّا میں پیش آئی اس واردات میں چھ نوجوانوں کے ایک گروپ نے ہلیال سے تعلق رکھنے والے پرجول پرکاش ککّیریکر  (24 سال)  پر حملہ کیا اور اس کی کنپٹی پر ایسا زوردار تھپڑ رسید کیا جو پرجول کی موت کا سبب بن گیا ۔ قاتلانہ حملہ میں ملوث نوجوانوں کی شناخت سانا مراٹھی، انیکیت میراشی، رتیش پاٹل، پانڈورنگا کلسورکر اور روپیش   کے طور پر کی گئی ہے ۔ 

    ان ملزمین میں سے انیکیت میراشی کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ یلاپور کے رکن اسمبلی شیورام ہیبار کے قریبی شناسا کا بیٹا ہے ۔ اس واردات کے سلسلے میں یلاپور پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے ۔ 


Share: